سلمان خان کی فتح ،عدالت کافلم ’کالا ہرن‘ کے ٹیزر کو ہٹانے کا حکم

بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ‘کالا ہرن’ کیس کی قانونی جنگ جیت گئے۔ عدالت نےفلم ’کالا ہرن‘ کے ٹیزر کو ہٹانے کا حکم دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے کالے ہرن کیس سے ملتی جلتی فلم ‘کالا ہرن’ بنائی جارہی تھی جس پر اداکار کی جانب سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس حوالے سے دہلی ہائیکورٹ نے سلمان خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کے پروڈیوسر کو ہدایت کی کہ وہ فلم کے پروموشنل مواد کو تمام سوشل پلیٹ فارمز سے فوری ہٹا دیں۔

عدالت نے پروڈیوسرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہی ٹیزر ہٹا دیں، اگر وہ اس ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’  اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ مواد ہٹانے کی ہدایت کی جائے گی۔

 

Back to top button