جاپان میں 7.1شدت کےزلزلےنےتباہی مچادی،50ہزارزخمی،بجلی منقطع

جاپان کے جنوبی صوبے کوماموتو پریفیکچر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع اور ٹرانسپورٹ نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
رائٹرز کے مطابق 7.1 شدت کے زلزلے نے سڑکوں کو تباہ کردیا اور مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کہا ہے کہ جانی و مالی نقصانات کی مکمل تفصیلات ابھی جمع کی جا رہی ہیں۔’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش اور آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے‘۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے جنوبی کیوشو آئی لینڈ کے مختلف خطوں میں جاپانی حکومت کی جانب سے زلزلے کے آفٹر شاکس کی وارننگ جاری کی گئی جب کہ سمندری لہریں ایک میٹر بلند پر ہونے سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی۔
تاہم محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اب تک کسی قسم کی سونامی سرگرمیوں کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ اس زلزلے کے بعد اب تک سونامی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور اس وجہ سے توقع ہے کہ سونامی وارننگ کو جلد واپس لے لیا جائے گا جس کا انحصار سمندری سطح کی مستقبل کی صورتحال پر ہوگا۔
جاپان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں اور دنیا کے 20 فیصد 6 شدت کے زلزلے جاپان میں ریکارڈ ہوتے ہیں۔
