سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت

سعودی عرب کے آرمی چیف فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے رواں ہفتے بھارت کا تاریخی اور اہم پہلا دورہ کیا۔بھارتی وزارت دفاع کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر پیر کو بھارت پہنچے تھے اور انہوں نے بدھ کو اپنا تین روزہ تاریخی دورہ مکمل کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کسی حاضر سروس کمانڈر کا بھارت کا پہلا دورہ تھا اور اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہونے والے اس دوطرفہ دفاعی تعاون کی نشاندہی کی جس کا مقصد تعاون کو مزید تقویت دینا ہے۔
بھارت میں کسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئے
سعودی فوجی سربراہ نے اپنے دورے کے دوسرے روز نئی دہلی میں بھارتی آرمی چیف منوج مکند نروانے سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ بعد میں دونوں آرمی چیفس نے اہم دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی، جس دوران بھارتی جنرل نے اپنے ہم منصب کو سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔
بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ دونوں سربرہان نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
