ایلون مسک اور زکر برگ کا کشتی لڑنے کا فیصلہ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’میٹا‘ کے مالک مارک زکر برگ کے ساتھ ان کی ’کیج فائٹ‘ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی’کیج فائٹ’ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ یعنی ٹوئٹر پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا کے مالکان لاس ویگاس میں ایک مکسڈ مارشل آرٹس کیج میچ میں ایک دوسرے کے ساتھ کیج فائٹ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ’زکر بمقابلہ ایلون مسک فائٹ ’ایکس‘ پر لائیو اسٹریم کی جائے گی جس سے تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی۔‘اس سے قبل ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر کہا تھا کہ وہ دن بھر وزن اٹھا رہے ہیں، لڑائی کی تیاری کر رہے ہیں، ان کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے اس لیے وہ ویٹ آلات کام پر ساتھ لاتے ہیں۔

تاہم اب ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ فائٹ کے لیے تیار ہیں مگر وہ اس کی تاریخ طے کرنے سے قبل اپنی گردن اور کمر کا معائنہ کرانا چاہتے ہیں۔ ‘فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں’۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ شاید فائٹ سے قبل سرجری کی ضرورت ہو، اس کا علم رواں ہفتے ہو جائے گا۔

ٹیسلا کے مالک کے اس بیان پر مارک زکربرگ نے بھی ایکس کی حریف ایپ تھریڈز پر اپنے میسج میں کہا تھا کہ وہ ایلون مسک سے آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں مگر ایلون مسک نے تصدیق نہیں کی۔اس تھریڈز پوسٹ میں مارک زکربرگ نے ایلون مسک کی ایکس پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فائٹ کی تیاری کے لیے وزن اٹھا رہے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے ایکس پر فائٹ کو لائیو اسٹریم کیے جانے پر مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس کے لیے زیادہ قابل اعتبار پلیٹ فارم استعمال ہونا چاہیے جہاں واقعی فلاحی کاموں کے لیے فنڈز اکٹھے ہوتے ہیں ۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر فنڈ جمع کرنے کا فیچر موجود ہے مگر ایکس میں نہیں۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں اور لوگوں سے مقابلہ کرنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے 20 جون کی ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ مارک زکربرگ کے ساتھ کیج میچ کے لیے تیار ہیں، جو کہ جیوجٹسو میں تربیت یافتہ ہیں۔اس کے ایک دن بعد مارک زکربرگ نے ایلون مسک سے مجوزہ تھرو ڈاؤن کے لیے ’مقام بھیجنے‘ کو کہا، جس کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے ’ویگاس آکٹاگون‘ کا حوالہ دیا۔’ویگاس آکٹاگون‘ ایک ایونٹ سینٹر ہے جہاں مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ایلون مسک نے پھر کہا کہ اگر کیج فائٹ طے پاگئی تو

عمران خان کے مکمل مائنس ہونے تک انتخابات نہیں ہونگے؟

وہ تربیت شروع کردیں گے۔

Back to top button