’’ایکس‘‘ کا صارفین سے سالانہ فیس وصول کرنے کا اعلان

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کے مالک ایلون مسک نے صارفین سے سالانہ فیس وصولی کا اعلان کر دیا ہے، ابتدائی طور پر فیس وصولی کا آغاز نیوزی لینڈ اور فلپائن سے کیا جا رہا ہے جہاں نئے صارفین کو اکائونٹ بنانے کیلئے فون نمبر بھی دینا ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس نئے پروگرام کا مقصد سوشل پلیٹ فارم میں چیٹ بوٹس کی بھرمار کو روکنا ہے، ایکس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 اکتوبر سے 2 ممالک میں اس نئے پروگرام کی آزمائش شروع کی جا رہی ہے۔اس پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایکس پر نئے اکاؤنٹ بنانے والے افراد کو اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنا ہوگی اور اس کے بعد پوسٹ، لائیک، ریپلائی، ری پوسٹ اور بک مارکس جیسے فیچرز استعمال کرنے کے لیے سالانہ ایک ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی، نئے پروگرام سے اسپام پوسٹس اور چیٹ بوٹس کی سرگرمیوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ایکس پر اسپام پوسٹس کرنے والوں اور چیٹ بوٹس سے مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور ترین ہتھیار ثابت ہوگا، البتہ موجودہ صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، نئے صارف سبسکرپشن پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گے وہ اس پلیٹ فارم پر پوسٹس پڑھ سکیں گے، ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور اکاؤنٹس فالو کر سکیں گے، مگر پوسٹ یا لائیک نہیں کر سکیں گے، دیگر ممالک میں اس نئے پروگرام کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں، کمپنی کو منافع بخش بنانے کے لیے ایلون مسک نے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا جبکہ بلیو ٹک سمیت متعدد فیچرز کو ماہانہ سبسکرپشن سے مشروط کر دیا، اسی طرح اگست 2023 میں ٹوئٹ ڈیک تک عام صارفین کی رسائی ختم کر دی تھی، ٹوئٹ ڈیک جسے اب ایکس پرو کا نام دیا گیا ہے، تک رسائی ایکس بلیو (ٹوئٹر بلیو کا نیا نام) کے صارفین کے لیے ہی ممکن ہے، یعنی ماہانہ فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ایکس کے مطابق جو نئے صارفین سالانہ فیس ادا نہیں کریں گے اگرچہ وہ اکاؤنٹ بنانے اور اسے چلانے کے قابل ہوں گے لیکن وہ کوئی بھی چیز پوسٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی وہ کسی پوسٹ کو لائیک اور ری ٹوئٹ کر سکیں گے۔ سالانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین صرف ایکس پر دوسروں کو فالو کر سکیں گے، وہ تمام افراد کی پوسٹس دیکھ اور پڑھ سکیں گے جب کہ وہ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے لیکن انہیں شیئر نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی وہ ری ٹوئٹ کر پائیں گے۔ایکس کے مطابق سالانہ فیس کے عوض کا اطلاق پرانے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہولڈرز پر نہیں ہوگا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اگلے مرحلے میں پرانے اکاؤنٹس پر بھی سالانہ فیس عائد کرے گی، ایکس اب ’بیسک‘ کے بعد ’پلس‘ سبسکرپشن کا فیچر بھی پیش کرے گا، جس کے تحت صارفین سے 15 سے 18 امریکی ڈالر کی فیس وصول کی جائے گی اور وہ اشتہارات کے بغیر ہی ٹوئٹر چلا سکیں گے اور انہیں متعدد بہترین فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔ایکس پر پہلے ہی ’اسٹینڈر‘ نامی فیچر پیش ہے، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر کی فیس ادا کرتے ہیں اور اب دوسرے فیچر کو بھی پیش کردیا

فلم ’’ٹائیگر تھری‘‘ کو دیوالی پر ریلیز کرنے کا اعلان

گیا اور جلد ہی نئے آپشن ’پلس‘ کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button