غزہ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری سے شوبز شخصیات نالاں

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے سینکڑوں معصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستان سمیت عالمی شخصیات نے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی نامور شخصیات نے غزہ کی پٹی میں الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، ہسپتال میں طبی عملے، مریضوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد ناہ لیے ہوئے تھی۔اسرائیل کی جانب سے ہسپتال پر حالیہ بمباری کے بعد اداکارہ اُشنا شاہ نے لکھا کہ ہم کس چیز کا بائیکاٹ کریں؟ ہم کہاں ہڑتال کریں؟ ہم کیا کریں؟ کوئی مجھے بتائے گا کہ میں کیا کروں! فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا اور فریاد کرسکتی ہوں کہ اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے معصوم فلسطینیوں کی آواز بن سکتی ہوں۔اداکار عثمان خالد بٹ نے فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت کی اپیل کی، اداکارہ ارمینہ خان نے سماجی پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’انہوں نے ایک ہسپتال پر حملہ کیا ہے! ایک ہسپتال پر! اداکارہ نے لکھا کہ میں اب مزید ٹوئٹر استعمال نہیں کرسکتی، میں ہسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 500 لوگ جاں بحق ہوگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔پاکستانی نژاد امریکی باکسر عامر خان نے لکھا کہ ان حملوں کو روکنے کے لیے کچھ کیوں نہیں کیا جا رہا؟ بچوں سمیت معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، کل رات ہسپتال پر بمباری ہوئی، جہاں لوگ پہلے ہی بمباری سے زخمی ہوئے تھے وہ اس ہسپتال میں علاج کے لیے موجود تھے وہ لوگ بھی اس بمباری سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔باکسر عامر خان نے اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کو جواب دینا ہوگا، نامور میک اپ برانڈ ہدیٰ بیوٹی کی بانی ہدیٰ قطان نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’میں غزہ میں پیش آنے والے واقعے سے خوفزدہ ہوں، غزہ کے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے، سینکڑوں بچے پہلے ہی جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں، اور تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، یونیسیف غزہ میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے، اس مشکل صورتحال میں ہمیں عطیات دینے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی غزہ کی پٹی میں الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کی شدید مذمت کی، ملالہ نے ویڈیو پیغام کے کیپشن میں لکھا کہ ’غزہ شہر کے الاہلی ہسپتال پر بمباری کا واقعہ دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوں، میں اس واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میں اسرائیلی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی امداد کی فراہمی کی اجازت دی جائے اور سیز فائر کا بھی مطالبہ کرتی ہوں۔ حماس کے زیرانتظام غزہ کی حکومت نے ہسپتال میں حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا، حملے کے ردعمل میں 10 دنوں کے دوران اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے

’’ایکس‘‘ کا صارفین سے سالانہ فیس وصول کرنے کا اعلان

ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔

Back to top button