شاہین شاہ آفریدی، وسیم اکرم کا موازنہ کیوں ممکن نہیں؟

پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی رفتار، بائولنگ ردھم، سوئنگ سے متعلق بھلے ہی کوئی سوال نہ اٹھتا ہو لیکن ان کا کسی صورت بھی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے موازنہ ممکن نہیں، جنھوں نے چند قدم کے فاصلے سے بڑے بڑے بلے بازوں کے اوسان خطا کر دیئے۔احمد آباد میں پاکستان کے خلاف میچ میں جب انڈین ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی تب کمنٹری کے دوران روی شاستری نے اپنے ساتھی کمنٹیٹرز سے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی بہت زیادہ تعریفیں نہ کریں، شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ ڈرنے کی ضرورت نہیں، شاہین وسیم اکرم نہیں ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کی بات کی جائے تو ورلڈ کپ میں کھیلے گئے تینوں میچوں میں فاسٹ بائولر نے تقریباً 35 کی اوسط سے صرف 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، نیدرلینڈ کے خلاف انھوں نے 37 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے خلاف انھوں نے ایک وکٹ پر 66 رنز دیے جبکہ انڈیا کے خلاف انھوں نے 36 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔احمد آباد کے میچ میں جب انڈین اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے جارحانہ آغاز کیا تو شاہین شاہ بھی بے بس نظر آئے۔ سابق پاکستانی فاسٹ باولر وقار یونس نے بھی شاہین آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ ورلڈ کپ میں کوئی مؤثر کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں تو انھیں بمرا سے سیکھنا چاہئے۔ شاہین شاہ اب تک 27 ٹیسٹ میچوں میں 25.58 کی اوسط سے 108 وکٹیں لے چکے ہیں۔47 ون ڈے میچوں میں انھیں 23.86 کی اوسط سے 90 کامیابیاں ملی ہیں، انھوں نے 52 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 23.6 کی اوسط سے 414 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 356 ون ڈے میچوں میں 23.5 کی اوسط سے 502 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی کی ایک کمزوری ان کی فٹنس ہے، وہ جوان ہے لیکن اکثر انھیں کمر یا سائیڈ میں تناؤ یا درد کی وجہ سے میچز سے محروم ہونا پڑتا ہے، فٹنس کے اس مسئلے کے ساتھ ان کی رفتار میں بھی فرق آیا ہے، شاہین پہلے 145 یا 150 کی رفتار سے بائولنگ کرتے تھے۔ فی الحال وہ 130 کی اوسط رفتار سے بائولنگ کر رہے ہیں جو کبھی کبھی 136-137 تک بھی جاتی ہے۔تاہم سچ تو یہ ہے کہ پکچر ابھی باقی ہے اور وقت ہی بتائے گا کہ کیا وہ وسیم اکرم سے میچ کر پاتے ہیں لیکن اس کے لیے انھیں کم از کم ایک دہائی تک پوری فٹنس کے ساتھ ٹاپ لیول پر بائولنگ کرنی ہوگی، اس کے علاوہ، جس طرح سے بلے باز شاہین آفریدی کے ارادوں کو بھانپ لیتے ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے انھیں اپنی بائولنگ میں مزید ورائٹی لانا ہوگی اور یہ سب کرتے ہوئے انھیں اپنی رفتار بھی برقرار رکھنی ہوگی تو کیا شاہین
غزہ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری سے شوبز شخصیات نالاں
شاہ آفریدی اس کے لیے تیار ہیں؟
