لاہور میں منکی پاکس کادوسرا کیس رپورٹ

لاہور میں منکی پاکس کادوسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔جنرل ہسپتال کی آئسولیشن میں شفٹ کردیاگیا۔
نارنگ منڈی کے رہائشی کسان 45 سالہ بلال منکی پاکس کا شکار ہوگیا۔ منکی پاکس کا مریض میوہسپتال میں زیرعلاج تھا جیسےجنرل ہسپتال لاہور کی آئسولیشن میں شفٹ کیاگیاہے۔
ڈاکٹرزکاکہنا تھا کہ مریض میوہسپتال میں تیزبخار،سر درد اور الرجی کی شکایت پر داخل ہوا تو منکی پاکس کی تشخیص ہوگئی
۔ڈاکٹرز کاکہناہے کہ تحمل اور صبرکامظاہرہ کیاجائے98فیصد ریکوری کے چانسزموجود ہیں۔21دن آئیسولیشن میں رہنے کے بعد ریکوری ممکن ہے مریض کے پاس جانے میں احتیاط کی جائے یہ لاہور میں دوسرا کیس ہے۔
