لورالائی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی،فتنہ الہندستان کے5دہشتگردہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد نیشنل ہائی پر 26 اگست 2024 کو تخریب کاری کے علاوہ 18 فروری2025 کے حملوں میں بھی ملوث تھے، جن کے حملوں میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئےتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔فورسز نے دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی، جہاں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتی ہیں۔

Back to top button