سمندر سے66 برس لکھا گیا بوتل میں بند ’لَو لیٹر‘ برآمد

پولینڈ میں ساحل پر سیر کیلئے2لڑکوں کو 1959 میں ہاتھ سے لکھا گیا بوتل میں بند لو لیٹر ملا ہے۔
ایریک اور کوبا نامی لڑکوں نے بتایا کہ وہ دونوں گڈانسک میں سٹوگی ساحل کے قریب جنگ عظیم دوم میں بنائی گئی فصیلوں کے پاس ہائیکنگ کر رہے تھے جب انہوں بوتل میں بند ایک تحریر ملی۔بوتل میں موجود دھندلی تحریر 1959 میں رائسیا نامی لڑکی نے ہاتھ سے ’بنی‘ نامی لڑکے کے لیے لکھی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ وہ انتہائی خود پرست ہیں، صرف اپنے متعلق لکھتی ہیں لیکن وہ صرف ان (یعنی بنی) کے متعلق سوچ رہی ہیں۔انہوں نے ٹارنو کے میوزیم سے اس امید پر رابطہ کیا ہے کہ خط کی مصنفہ کو ڈھونڈا جا سکے۔