کچھ افراد کو زیادہ پسینہ کیوں آتاہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ موسم گرم ہو تو پسینہ تو ہر فرد کا بہتا ہے کیونکہ یہ جسم کا خود کو ٹھنڈا رکھنے کے نظام کا حصہ ہے۔

گرم موسم، ورزش، زیادہ مرچوں والی غذا، تناؤ اور دیگر متعدد وجوہات کے باعث پسینے کا اخراج ہوتا ہے۔مگر جب جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو پسینہ بہنا رک جاتا ہے، تاہم کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کا پسینہ مسلسل بہت زیادہ مقدار میں بہتا ہے۔عموماً ہر وقت پسینے کا اخراج کوئی خاص بڑا طبی مسئلہ نہیں ہوتا مگر اس سے روزمرہ کی زندگی ضرور متاثر ہو سکتی ہے۔اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس سے روزمرہ کی زندگی میں جذباتی اور جسمانی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کئی بار تو گرمی یا کسی جسمانی سرگرمی کے بغیر ہی پسینہ بہنے لگتا ہے جو پسینہ بنانے والے غدود کے بہت زیادہ متحرک ہونے کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Back to top button