فلوٹیلا میں موجود پاکستانی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے :  دفتر خارجہ

 

 

 

 

 

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلوٹیلا کو روکنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی سکیورٹی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ مشن ایک اہم انسانی مقصد کے ساتھ ساتھ عالمی یکجہتی اور اخلاقی عزم کی علامت ہے، اسی لیے پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلوٹیلا کو روکنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں موجود پاکستانی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کےلیے اولین ترجیح ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور خطے کے بین الاقوامی شراکت داروں سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ پاکستانیوں کی فوری رہائی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

یاد رہے کہ یکم اور 2 اکتوبر کی درمیانی شپ کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کےلیے امداد لےجانے والے فلوٹیلا پر حملہ کرکے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنےوالے مشتاق احمد سمیت 37 ممالک کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیاتھا۔

 

Back to top button