سینئر وکیل احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب

پاکستان بار کونسل کے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔ پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو رکن جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دےدی۔

اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کا کہنا ہےکہ احسن بھون 14 ووٹ لےکر جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب ہوئےہیں۔

پاکستان بار کونسل نے کہاکہ احسن بھون 2 سال کےلیے جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے۔احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سےنمائندگی کریں گے۔

تمام 5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا : جج آئینی بینچ

واضح رہےکہ 2 روز قبل پاکستان بار کونسل کےنمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئےتھے۔

اس حوالے سے اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا تھاکہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ میں اپنی ذمے داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کےمطابق انجام دیتا رہا،حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بناء پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

Back to top button