آل راؤنڈر شاداب بھارت کیخلاف میچ میں وائرل کیوں ہوئے؟

روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ایشیا کپ کو میدان کے اندر کی کارکردگی کی بجائے میدان کے باہر کھلاڑیوں کے میل جول کو اہمیت دی جا رہی ہے، جس طرح پاک بھارت کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا گرمجوشی سے استقبال کیا دنیا بھر میں اس کی پذیرائی ہوئی ہے۔بھارت کی نامور اداکارہ حنا خان نے ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گھلنے ملنے کی وائرل تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے تعریف کی ہے۔کرکٹ کے اہم ایونٹ ایشیا کپ 2023 میں سنسنی خیز میچز ہی دیکھنے کو نہیں ملے بلکہ یہ ایونٹ میدان سے باہر دنیا بھر کے شائقین کے دلوں اور توجہ کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور جب پاک بھارت میچ کی بات ہو تو ایسے لمحات دیکھنے کو ملے جب دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔ایسا ہی ایک پُرمسرت لمحہ 2 ستمبر کے پاک بھارت میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جب بھارت کی بیٹنگ کے دوران پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے، یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صرف پاکستانیوں نے سراہا بلکہ بھارتی عوام کی جانب سے کھلاڑیوں کے اس جذبے کو بے حد پسند کیا گیا۔اس تصویر نے بالی وڈ اداکارہ کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کردیا، اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے آپ کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل اور مذہب سے ہو آپ کا اخلاق اور دوسروں کے ساتھ رویہ آپ کے کردار کی حقیقت بتاتا ہے۔حنا خان نے لکھا کہ ’رحمدلی میں شرافت ہوتی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر یا غریب یا آپ کا تعلق کس مذہب سے ہے، آپ کس ملک سے ہیں یا آپ کونسی زبان بولتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ کا لوگوں کے ساتھ سلوک اور رویے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے رحم دل اور مہربان ہیں۔ایشیا کپ 2023 کے میچز 31 اگست سے شروع ہوئے تھے، 2 ستمبر کو پاکستان کا ٹاکرا بھارت سے ہوا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کی بیٹنگ نہیں ہوسکی اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا ٹاکرا

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس،ججز پراعتراضات مسترد کرنیکا تفصیلی فیصلہ

10 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

Back to top button