شاہ محمود، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ 15 دن کیلئے نظربند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو 15 دن کے لیے نظربندکردیا گیا۔
شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت نظربندکیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جاری کیے۔
