عید کے موقع پرشاہ رخ اور سلمان کے گھروں کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوگئے

عید الفطر کے موقع پربالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے گھروں کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوگئے۔
شاہ رخ خان نے سفید ٹی شرٹ پہنے تصویر ٹوئٹ کرکے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔عید کے موقع پر شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر سیکڑوں مداح جمع ہوئے جس پر شاہ رخ خان نے بالکونی پر کھڑے ہوکر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ رخ خان مداحوں کی طرف ہاتھ ہلاتے رہے، اس دوران ایک مداح نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر کنگ خان نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے جان خطرے میں ڈالنے سے منع کیا۔
دوسری جانب سلمان خان کے ممبئی میں گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر بھی ہزاروں مداح جمع ہوئے اور ان کے دیدار کیلئے کئی گھنٹے انتظار کیا۔
