جنرل باجوہ ٹیکس ڈیٹا کیس میں صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکےاہل خانہ کے ٹیکس کا ڈیٹا لیک کے کیس میں صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
وفاقی دارالحکومت کےسپیشل جج سینٹرل نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہد اسلم کی جانب سے وکلا راجا قدیر اور احمد کھوکھر نے دلائل دیے۔
عدالت نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی اورانہیں 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں فیکٹ فوکس کی جانب سے جاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے اندر اور باہر سابق آرمی چیف کے معلوم اثاثوں اور کاروبار کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 12 ارب 70 کروڑ روپے ہے، فیکٹ فوکس اپنا تعارف ’ڈیٹا پر مبنی تحقیقاتی خبروں پر کام کرنے والی پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا نیوز آرگنائزیشن‘ کے طور پر کراتی ہے۔
جنرل باجوہ صحافی کو نشان عبرت بنانے پر کیوں تل گئے؟
وفاقی وزیر خزانہ نے جنرل (ر) باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس معلومات کا اس طرح سے لیک ہونا مکمل رازداری کے قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔
23 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے کہا تھا کہ عبوری رپورٹس مل گئی اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔|
