شکیب الحسن کو دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کی جازت مل گئی

بنگلہ دیش میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیشی اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کو دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کی جازت مل گئی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے شکیب الحسن کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کاکہنا ہےکہ جب تک شکیب الحسن مجرم قرارنہیں پاتے کھیلتےرہیں گے۔ بی سی بی کےصدر فاروق احمد نےکہا آل راؤنڈر کےخلاف ایف آئی آر ابتدائی مرحلے میں ہےبہت کچھ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیگل نوٹس کا جواب دےدیا ہے۔ شکیب الحسن پاکستان کےخلاف دوسرےٹیسٹ میچ کی سلیکشن کےلیے دستیاب رہیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں طلبہ کےلیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی اسٹار شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کامقدمہ درج کیاگیا تھا۔

Back to top button