پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے ’’گوچی چائم‘‘ مہم کا حصہ بن گئیں

پاکستان کی معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے نے انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’’گوچی‘‘ کی مہم کے لیے ویڈیوز کی ہدایتکاری کے لیے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اور اس مہم کی کچھ ویڈیوز بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
شرمین عبید چنائے نے فیشن برانڈ کی خواتین کو خودمختار بنانے کی عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز پر مبنی سیریز کی ہدایت کاری کی ہے، جس کا آغاز یکم جون سے ہوگیا۔
’گوچی چائم‘ سے قبل شرمین عبید چنائے نے گزشتہ برس امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی ہدایات بھی دی تھیں جبکہ وہ جلد ہی شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم ’’سٹار وارز‘‘ کی سیریز کی ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی۔
علاوہ ازیں شرمین عبید چنائے امریکا سمیت دیگر ممالک کے متعدد عالمی منصوبوں میں بھی کام کر رہی ہیں اور وہ متعدد دستاویزی فلموں، خصوصی ویڈیوز اور ویب سیریز کی ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی، آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز سائنس فکشن ہالی وڈ فلموں کے علاوہ دیگر منصوبوں کی ہدایت کاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔
’گوچی چائم‘ کے حوالے سے شرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی مہم کے لیے 35 ویڈیوز کی سیریز بنا رہی ہیں، وہ جن شخصیات کی ویڈیوز بنائیں گی، ان میں سلمیٰ ہائیک، جولیا رابرٹ، جولیا گارنر، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سیرینا ولیمز اور جان لیجنڈ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
مجموعی طور پر شرمین عبید چنائے ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز اور مختصر دستاویزی فلمیں بنائیں گی، جنہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلیز کیا جائے گا اور مہم کا آغاز یکم جون سے ہوچکا، شرمین عبید چنائے کے علاوہ گوچی کی جانب سے بھی سیریز کی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں اور عالمی فیشن برانڈ نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ’گوچی چائم‘ نامی مہم کو 10 سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد دنیا بھر کی خواتین اور ٹرانس جینڈرز کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے، مہم کے تحت اب تک گوچی کروڑوں ڈالر کا فنڈ جمع کر چکا ہے اور مہم کے تحت دنیا بھر کے 90 ممالک میں لاکھوں خواتین اور بچیوں کو 500 سے زائد مختلف منصوبوں کے تحت مالی و فنی معاونت
گلوکار طاہر شاہ کا نئے گانے کے ساتھ واپسی کا اعلان
فراہم کی جا رہی ہے۔
