اقوام متحدہ کےیوٹیوب چینل پرشہبازشریف کانیاریکارڈبن گیا

شہباز شریف جنرل اسمبلی سےخطاب میں دنیا میں سب سےزیادہ دیکھےجانےوالےعالمی رہنما بن گئے۔اقوام متحدہ کےآفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کانیاریکارڈبن گیا۔
اقوام متحدہ کےادارےسینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نےاعدادوشمارجاری کردیے۔یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کاخطاب سب سےزیادہ باردیکھا گیا اورشہباز شریف جنرل اسمبلی سےخطاب میں دنیامیں سب سےزیادہ دیکھےجانےوالےعالمی رہنمابن گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوامریکی صدر سےبھی زیادہ باردیکھاگیا۔
امریکی صدرکاخطاب ایک لاکھ ایک ہزار،چین کےوزیرخارجہ وینگ یی کاخطاب81 ہزار لوگوں نےدیکھا جبکہ ترکیہ کےصدر کاخطاب51 ہزار،بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر کا خطاب51ہزار لوگوں نےدیکھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاجنرل اسمبلی سےخطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پرایک لاکھ 37ہزارباردیکھاگیا۔دنیابھر کےقائدین کاجنرل اسمبلی سےخطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پربراہ راست نشرکیاگیاتھا۔
الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پربھی وزیراعظم شہبازشریف کاخطاب16لاکھ لوگوں نےدیکھا اورالجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخطاب3 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کا مقدمہ پیش کیا تھا اور اپنی تقریرکےآغازمیں غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتےہوئےکہا کہ ہمیں مذمت سےآگےبڑھکراس جارحیت کوفوری روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
آرٹیکل 63 اےنظرثانی اپیلوں پرکارروائی کاتحریری حکم نامہ جاری
شہبازشریف نےکہا تھا کہ ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پرایک بڑاالمیہ رونماہوتےدیکھ رہے ہیں۔فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں۔جل رہے ہیں اور دنیاتماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نےمطالبہ کیا تھاکہ آزادفلسطینی ریاست قائم کی جائےجس کادارالحکومت القدس ہو۔
