اروشی نے ایک بار پھر نسیم شاہ کیلئےاپنی پسندیدگی ظاہر کردی

بھارتی ماڈل اوراداکارہ اروشی روٹیلانےایک بار پھرکرکٹر نسیم شاہ کیلئےاپنی پسندیدگی کھل کر بیان کردی۔
بالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھانےوالی ماڈل گرل اروشی تنازعات کےباعث ہمیشہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔کبھی وہ سیٹ پر زخمی ہوجاتی ہیں تو کبھی انکی نازیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہے۔وہ اداکاری کریں یانہ کریں میڈیا کی ہیڈلائنز میں ان کانام نظرضرور آتاہے۔
متحدہ عرب امارات میں بالی وڈکےفلمی ایوارڈآئیفا کی ایک تقریب کےدوران اروشی نےاپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرکانام بتایا۔تقریب کےدوران بظاہر ایک پاکستانی جرنلسٹ نےاروشی سے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم میں آپ کا کونسا فیورٹ کھلاڑی ہے؟اس پراروشی نےجواب دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر ہے۔
بہترین ٹیم بننےکیلئےکھلاڑیوں کوکارکردگی دکھاناہوگی،شان مسعود
واضح رہےاروشی ماضی میں بھی نسیم شاہ کی وجہ سےسوشل میڈیا پرٹرینڈمیں رہ چکی ہیں۔2023میں اروشی نےایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سےقبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کےہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویرشیئرکردی تھی۔اس کےعلاوہ اروشی نے نسیم شاہ کوسالگرہ اوراعزازی ڈی ایس پی بننےپرمبار کبادبھی دی تھی۔
