شمعون عباسی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں آگئے؟

اداکار شمعون عباسی سوشل میڈیا پر کی جانے والی ذومعنی پوسٹ پر تنقید کی زد میں آگئے، ہدایتکار نے فیس بک پر غصے سے بھری ایک ذو معنی پوسٹ شیئر کی، بعدازاں اداکار نے پوسٹ کو حذف کر دیا لیکن اس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔حال ہی میں شمعون عباسی اور ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئیں، سوشل میڈیا صارفین نے شمعون کی پوسٹس سمیت دیگر پوسٹ پر تبصرے کیے اور اداکار سے سوالات بھی کیے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟اسی قسم کے متعدد تبصرے مداحوں کی جانب سے کیے گئے جس پر اداکار نے براہِ راست تو کوئی جواب نہ دیا، البتہ گزشتہ شب ایک متنازع پوسٹ ضرور شیئر کی جس سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ پوسٹ شمعون عباسی نے اپنی بیٹی اور سابقہ اہلیہ کے لیے کی ہے۔اداکار نے حذف شدہ پوسٹ میں بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ ‘چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، غصے سے بھرپور اس پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے، کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچا لیتے ہیں، اللّٰہ اکبر‘‘یہ پوسٹ اب شمعون عباسی کے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے، پوسٹ کے سکرین شاٹس وائرل ہوئے تو صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایک صارف نے کہا ‘اگر آپ اپنی بیٹی سے نفرت بھی کرتے ہیں تو اس طرح اس کا بڑا دن کیوں خراب کررہے ہیں؟ آپ کو خاموش رہنا چاہئے تھا۔آمنہ شیخ نامی صارف نے شمعون عباسی کے لیے لکھا کہ ‘ذاتی خاندانی جھگڑوں کی اتنی تشہیر کیوں؟ اگر آپ نے شرکت نہیں کی تو خاموش رہیں، آپ اس طرح تنقید کرنے کے پابند نہیں ہیں، ایک اور صارف نے کہا یہاں تک کہ اگر اس کا پیغام اس کے خاندان کی طرف ہے، تو اسے کچھ باپ کی محبت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا اور اس بات کو ثابت کرنا چاہئے تھا کہ والدین غیر مشروط محبت کرتے ہیں،

خیال رہے کہ اداکار نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی جب کہ چند روز روز قبل ہی ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔عنزیلہ عباسی 5 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں اور ان کی شادی میں شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا تھا۔عنزیلہ عباسی کی شادی میں والدہ جویریہ عباسی ان کے ہمراہ تھیں لیکن والد شمعون عباسی ان کی شادی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔ شمعون عباسی نے جویریہ کے بعد تین شادیاں کیں جن میں اداکارہ حمائمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور شیری شاہ شامل ہیں۔

بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر بعض افراد نے شمعون عباسی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا اور مداحوں نے ان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکار کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے تھے۔شمعون عباسی نے لوگوں کی تنقید کا جواب دینے کے برعکس مبہم پوسٹ کی، جس سے لوگوں نے اندازہ لگایا کہ شاید وہ سابق اہلیہ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے پوسٹ میں ان کا نام نہیں

بپاشا کی ننھی بیٹی جان لیوا بیماری کا شکار کیسے ہوئی؟

لکھا۔

Back to top button