گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم

معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرب علی کی منگنی ختم ہو چکی  ہے۔

 شوبز کی اس مشہور جوڑی نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگرچہ اُن کے درمیان کچھ خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔یہ فیصلہ دونوں نے سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا ہے جس میں دونوں خاندانوں کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ذاتی معاملے میں اُن کی پرائیویسی کا احترام کریں اور کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں۔

Back to top button