باکسرعثمان وزیرکااعلانات کےباوجودانعام نہ ملنےکاانکشاف

باکسر عثمان وزیر نےانکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے انعامات کے اعلان کے باوجود آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا۔

باکسر عثمان وزیر کا پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باکسنگ دنیا کا سب سے مشکل ترین اسپورٹس ہے، یہ کھیل لوگ زیادہ دیر کھیل نہیں پاتے، باکسنگ کے لیے آپ کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے حتیٰ کہ آپ ابلا ہوا کھانا کھا کھا کر غذاؤں کا ذائقہ ہی بھول جاتے ہیں۔ میں نے آج تک 16 پروفیشنل فائٹس کی ہیں جن میں سے 16 کی 16 جیتی ہیں جب کہ11 فائٹس میری ناک آؤٹ رہیں۔

عثمان وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے کہنا چاہتا ہوں کہ کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دیں، سب کھلاڑیوں کو یکساں اہمیت اور انعامات ملنے چاہئیں، اگر آپ ایک کھلاڑی کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہیں تو سب پاکستان کے جھنڈے کے لیے کھیل رہے ہیں، سب کے لیے اعلان کریں اور انعام دیں۔

Back to top button