نیوٹرلز کے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دینے کا تاثر ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے نیوٹرلز کے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دینے کا تاثر ہے۔

ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد میں ہارنہ ماننا اہم ہوتا ہے۔ میں اپنی ذات کے لئے نہیں لڑرہا بلکہ پاکستان کوبچانے کے لئے جہاد کررہا ہوں۔پاکستان کودوبارہ کرپٹ عناصرکے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام میں اس بارے میں غصہ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ادارے خود کو نیوٹرل کہہ رہے ہیں لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعتیں تباہ ہوں گی لیکن اس کا اثراداروں پربھی پڑے گا، میرے خیال ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیرتک نہیں چلے گی۔ موجودہ حکومت کا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے یہ سسٹم کو دھاندلی زدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک میں تشدد اورعوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ موجودہ حکومت نے پنجاب میں جرائم میں ملوث افسروں کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا ہے۔چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ واضح ہدایات دے جس کے بعد لانگ مارچ کی منصوبہ کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔پاکستان میں 60 سالوں میں سے 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی۔

Related Articles

Back to top button