9مئی کے سیاہ ترین دن کو گزرے پورا ایک ماہ گزرگیا

نو مئی کےسیاہ ترین دن کو گذرے پورا ایک ماہ ہو گیا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا۔وائس چانسلر کی سربراہی میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء لاہور کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ بہت دکھ ہوا جس بربریت سے قائد اعظم محمد علی جناح کا گھر جلایا گیا اور انکی قیمتی اور نایاب چیزوں کو جلا کر راکھ کر دیاگیا ۔ طلبہ و طالبات نے بھی افسوسناک واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Back to top button