پاور سیکٹر میں اصلاحات ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ناگزیر ہے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا تکنیکی اور کمرشل نقصان بتدریج کم ہورہا ہے، پچھلے مالی سال اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالا کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سب سے کم نقصان ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے اور ڈسکوز کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ترتیب دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نےکہا کہ بجلی چوری مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاور سیکٹر میں ہر سطح پر سخت اقدامات کی ضرورت ہے، بہترین کارکردگی والی ڈسکو کو اعزاز سے نوازا جائے گا
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گاؤں کی سطح پر شمسی توانائی کے منصوبے تیار کیے جائیں۔
