لائبریری کو150سال بعد کتاب واپس مل گئی

لائبریری سے کتابیں پڑھنے کے لیے لینا اور انہیں کچھ عرصے بعد واپس کرنا دنیا بھر میں عام رجحان ہے۔

مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کچھ افراد لائبریری سے کتابیں لے کر واپس کرنا بھول جاتے ہیں اور پھر دہائیوں بعد کتابوں کو واپس کیا جاتا ہے۔ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ آسٹریلیا میں سامنے آیا جہاں کی ایک پبلک لائبریری کی کتاب 150 سال تاخیر سے واپس کی گئی۔

مگر اب لائبریری کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں جس سے وہ کتاب لینے والے فرد سے واجبات واپس حاصل کرسکیں۔

آسٹریلیا کے قصبے کیاما کی لائبریری کو انٹیکس آف ایتھنز نامی کتاب کو واپس کیا گیا۔

یہ کتب 1858 میں شائع ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ایک شخص نے اسے اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران پہلے سے بند آتشدان کے اندر ایک لکڑی کے ڈبے میں دریافت کیا تھا۔

کیاما لائبریری کی منیجر مچل ہڈسن نے بتایا کہ ‘ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں سنا تھا کہ کبھی اتنی پرانی کتاب کو واپس کیا گیا ہو’۔

Back to top button