ذیابیطس سےبچنے کیلئےروزانہ چہل قدمی لازمی قرار

جسم میں شکر یا شوگر کی مقدار اس وقت بڑھنے لگتی ہے جب جسم انسولین کو استعمال کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو غذا کو جسمانی توانائی میں بدلنے کا کام کرنے والا ہارمون ہے۔
بلڈ شوگر لیول ایسے افراد کا بھی بڑھ سکتا ہے جو ذیابیطس کے شکار نہ ہوں اور اگر وہ علاج نہ کرائیں تو اعصاب، گردے، آنکھوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک بہت عام سی چیز کے ذریعے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے۔
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل سپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چہل قدمی سے بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہاں تک کہ کچھ وقت کی چہل قدمی سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
