نیازی صاحب عدالت کےبعدجیل کادروازہ بھی کھلےگا

پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے ہائی کورٹ نےکہا ایک ماہ سےپنجاب کا کوئی وارث نہیں ہے، حلف کی باری آتی ہے توصدرچھٹی پر،گورنربیمارہوجاتےہیں، یہ کھیل تماشہ کب تک چلاؤگے، سارا ٹبربھی بیمارہوجائے(ن)لیگ حکومت بنائےگی، دن رات کام کرینگے، پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں خادم ہوں، سیاست کےمیدان میں جھوٹ کا مقابلہ سچ سےکرکےدکھائیں گے۔

کھوکھر پیلس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا آج ایوان اقبال میں ہارا ہوا عمران نیازی رورہا تھا، اس نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کر لوں گا،لیکن اس نے نہیں غریب عوام نے خود کشی کی ، اس نے 4 سال نوکریوں کےجھوٹے خواب دکھائے، 50 لاکھ گھروں کا جھوٹا وعدہ کیا، کسانوں سے کھاد چھینی، غریبوں کےپاس بچوں کیلئےدودھ اوردوائی کےپیسےنہیں ،اسے جھوٹےآنسوؤں کےپیچھےچھپنےنہیں دیں گے، 4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا عمران نیازی نےنوازشریف،شہبازشریف،مریم،احسن اقبال کوجیل میں ڈالا، 4سال بدترین انتقام کےباوجود کرپشن ثابت نہ ہوسکی، ہم نے تلاشی دےدی ،اب عمران نیازی نے دینی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا دوست ملک کی تحفے میں دی گھڑی بازارمیں بیچ دی، گھڑی لاکھوں میں لےکرکروڑوں روپےمیں بیچی گئی، عمران خان کو توشہ خانہ کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا عمران خان کس منہ سےکہتاہے 20لاکھ لوگوں کواسلام آبادلاؤں گا،یہ کھلاڑی نہیں اناڑی ہے، عمران نیازی بازی ہارچکا ہے، اس نےملازمین کےاکاؤنٹس میں پیسےمنگوائے، عمران نیازی عوامی عدالت میں حساب دینا ہوگا، بھاگنےکا راستہ نہیں ملے گا۔

انکا کہنا تھاکہاگیا رات 12 بجےعدالت کے دروازے کیوں کھل گئی، آئین وقانون کا دن دیہاڑے قتل کیا گیا، جس پر سپریم کورٹ کورات 12 بجےعدالت لگانا پڑی، غلام صدر،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،گورنرپنجاب نےآئین کی پاسداری نہیں کی، عوام غلام نہیں،تمہاری سیاست کواٹھا کرسمندرمیں پھینک دیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا برطانوی کرائم ایجنسی نےکہاشہبازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

وزکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، نوازشریف نے لندن سے عمران خان کی حکومت ختم کی، عوام نے پہلی بارووٹ کے ذریعے اٹھا کرباہرپھینکا، عمران خان جیسےنااہل سےعوام کی جان چھوٹ گئی، نوازشریف عمران خان کی سیاست کوبھی دفن کردے گا، کل نہیں توپرسوں حمزہ شہباز حلف اٹھا کررہے گا۔

انکا کہنا تھا عمران خان نےآخری دنوں میں آئین کی دھجیاں اڑائیں اور قومی اورپنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی گئی، آئین پرخودکش حملہ کرنےپرعدالتیں 12 بجےکھلیں، صدرمملکت،اسدقیصر،قاسم سوری،گورنرپنجاب نےحلف سےغداری کی، آخری اوور آیا تو پویلین سے باہرہی نہیں نکلا، عمران خان میدان چھوڑکرالٹے پاؤں بھاگ گیا، اور اب نئے الیکشن کا ڈرمہ رچا رہاہے۔

عمران خان کا نام جھوٹوں کا بادشاہ ہونا چاہیے،ہرحلقےمیں جاکرعمران خان کا اصل چہرہ دکھائیں گے، ہمیں کہتا تھا گھبرانا نہیں ، جب سےاقتدارگیاخود دھاڑیں مارمارکرروتا ہے۔

عدالتی حکم کے باجود گورنر پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکاری

مریم نواز نے کہا تمام حربےناکام ہوگئےتوجعلی خط اٹھاکرلےآیا، جس کا قومی سلامتی کمیٹی سے منہ توڑجواب ملا۔ سازشیں تونوازشریف کے خلاف ہوتی ہیں، کیاعمران خان جیسےناکام شخص کیخلاف سازش کی ضرورت ہے ؟عمران خان 22 سال ورلڈ کپ لے کر گھومتا رہا اور اب اگلے 22 سال خط لے کر گھومتا رہے گا ، اس پاگل شخص کو پاگل خانے میں بھیج تو وہاں پاگلوں کو بھی پاگل کر دے گا۔

کھوکھر پیلس آمد پر کھوکھر برادران نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button