نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم غیر جانبدار رہنے کے لیے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے جو چیئرمین سینیٹ نے منظور بھی کر

ہماچل پردیش میں بارشوں کے باعث 30 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

لیا ہے۔

Back to top button