حمزہ شہباز اور مریم نواز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں لاہور سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج ہی چار ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جا کر ورکر کنونشنز میں کارکنان کو موبلائز کر رہی ہیں۔

توشہ خانہ پالیسی 2023 کا اعلان، 300 ڈالر سے زائد کا تحفہ لینے پر پابندی

Back to top button