مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت کے علاقےاندرون بھاٹی گیٹ  میں ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ مکان میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا جب کہ حادثے میں مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب  نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پر کمشنر لاہورڈویژن سے رپورٹ طلب

آن لائن ایپ سے قرض لینا 2 بچوں کے بیروزگار باپ کی جان لے گیا

کرلی اور واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Back to top button