سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرا دیئے

سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر کی رقم جمع کروا دی گئی ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کیا گیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کر دیئے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی، اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی

مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق

فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

Back to top button