عمران دوبارہ سے لانگ مارچ کر کے راولپنڈی پہنچنے والا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان دوبارہ سے لانگ مارچ کر کے راولپنڈی پہنچنے والا ہے۔

لاہور شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا عمران خان دوبارہ سے لانگ مارچ کر کے راولپنڈی پہنچنے والا ہے۔

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے سوال پر انہوں نےکہا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا ،ہر ہفتے آئی جی تبدیل ہو جاتا ہے، اس چلمن کے پیچھے اور لوگوں ہیں۔

کیا عمران کا چار گولیاں لگنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے؟

فوج اور عمران خان میں رابطہ کار بننے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا میں اپنی افواج اور اسٹیبلشمنٹ کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مجھے تنگ نہیں کیا ، میں نے ان کو کہہ دیا تھا کہ میں نسلی اوراصلی عمران خان کے ساتھ ہوں،میں ان کا دل سے مشکور ہوں ، نہ مجھے کسی نے کال کی ، ان سے میری ناراضگی ضرور ہے،خفگی نہیں۔ پس پردہ مذاکرات کے سوال پر ان کا کہنا تھا سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے۔

دریں اثنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی، ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔

Related Articles

Back to top button