ملیکہ بخاری، سینیٹر عبدالقادر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری اور سینیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کےلیے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی۔ چاہتی ہوں بحثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں۔چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔

دریں اثنا سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہہ دیا، سینیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی نشستوں کے بجائے آزاد حیثیت میں ایوان میں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان سے2021 میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوا تھا۔

TLP کا الیکشن نہ کرانے پر حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان

Related Articles

Back to top button