پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔

پارلیمانی بورڈ کا ویڈیو لنک اجلاس بلاول بھٹو کے زیرصدارت ہوا، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری کے علاوہ فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

قبل ازیں پی ڈی ایم کے مشورے کے برعکس پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

حکومت کا منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

Related Articles

Back to top button