قاسم سوری ڈپٹی سپیکر کے عہدے سے مستعفی

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

آج طلب کیے گئے ایوانِ زیریں کے اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جانی تھی تاہم وہ اس سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن، اس کی شاندار وراثت اور جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملکی مفادات اور آزادی کے لیے لڑیں گے اور ملک کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قاسم سوری کے استعفیٰ کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جائے گی کیوں کہ وہ غیر متعلقہ ہوگئی ہے۔

ڈپٹی سپیکرپرتھپڑوں سے حملہ، پنجاب اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار

تاہم اجلاس میں آج پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالیں گے جس کے بعد وہ قاسم سوری کا استعفیٰ قبول کر کے ایوان میں نئے ڈپٹی اسپیکر کا تقرر کریں گے۔

Related Articles

Back to top button