رضوانہ پر تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، مریم نواز

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جج کی اہلیہ کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی جنرل ہسپتال میں عیادت کی اور کہا کہ رضوانہ پر تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
لاہور جنرل ہسپتال میں تشدد کی شکار بچی رضوانہ کی عیادت کے بعد مریم نواز نے کہا کہ بہت دکھ اور تکلیت میں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، رضوانہ کا کیس تو سامنے آگیا، اس کے طرح کے کتنے کیس ڈر کی وجہ سے چھپائے جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اگلی نسل کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے، بچوں
پرویز خٹک کو KPمیں کن بڑے چیلنجز کا سامنا ہے؟
کی تعلیم وتربیت اور حفاظت ریاست کی ذمےداری ہے۔
