افغان حکومت کامسعود اظہرکی افغانستان میں موجودگی سے انکار

افغان طالبان حکومت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکی افغانستان میں موجودگی سے انکارکردیا۔

پاکستان نے گزشتہ روزکالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھا تھا۔

خط کے متن کے مطابق مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔

جس کے بعد اب افغان حکومت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکی افغانستان میں موجودگی سے انکار کیا ہے۔

علی وزیر19 لاکھ روپے نہ ہونے کے باعث رہائی نہ پا سکے

افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر افغانستان میں نہیں، وہ پاکستان میں ہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button