پیر اور مرشد توشہ خان کیس میں9مارچ کو نیب طلب

قومی احتساب بیورو(نیب ) راولپنڈی  نے تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 9 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں7 مارچ کو تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو  8 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بار کونسلز کا جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Back to top button