نواز، شہبازکاموسٹ سینئرافسرکوآرمی چیف بنانے کا فیصلہ

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا، حکومت کے پاس جو لسٹ آئے گی اس میں سے سب سے سینئر افسرکو آرمی چیف بنایا جائےگا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

سٹیٹ بینک کی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز پر پابندیاں

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا،نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا پاکستان روانہ ہونےسے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button