عمران خان سے ملاقات کےلیے سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مؤقف اپنایا کہ اس سے قبل وہ وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب کے ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھی ملاقات کےلیے خطوط ارسال کر چکے ہیں،تاہم متعدد کوششوں کے باوجود ملاقات ممکن نہیں ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ وہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندےہیں،لہٰذا ان کےلیے اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف سے رہنمائی لینا آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
سہیل آفریدی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپیل کی کہ اڈیالہ جیل حکام کو ملاقات کی اجازت کےلیے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔
