سپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں سپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دےکر دوسری مرتبہ دنیا کا فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ 106 ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب فیران ٹوریس نے قریب سے طاقتور شاٹ لگاکر گیند جال میں پہنچائی اور سپین کو تاریخی فتح دلادی۔
نیویارک کے نیوجرسی سٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026ء کا فائنل میچ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن سپین کے درمیان کھیلاگیا،بڑے ایونٹ کا بڑا مقابلہ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا۔دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ کرسکیں،میچ کا دوسرا ہاف بھی بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
جس پر فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیے دونوں ٹیموں کو آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیاگیا۔اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی بغیر کسی گول کے اختتام کو پہنچا جب کہ دوسرے ہاف میں سپین نے شاندار گول کرکے اپنی برتری ثابت کردی، جب کہ ارجنٹینا کی ٹیم اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں بھی کوئی گول سکور نہ کرسکی، سپین کی جانب سے میچ کا واحد گول فیران ٹوریس نے سکور کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی تھمائی، سپینش کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ بھرپور جشن منایا،ارجنٹینا کی ٹیم نے امریکی صدر سے چاندی کے تمغے وصول کیے،لیونل میسی اپنا میڈل وصول کرنے کےبعد آبدیدہ ہوگئے۔
سپین کے پاؤ کیو بارسی ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے،جب کہ سپین کے کپتان روڈریگو ہرنینڈیز ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے،سپین کے کپتان روڈریگو کو گولڈن بال کا ایوارڈدیا گیا،سپین کے سائمن ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر قرار پائے،سائمن کو گولڈن گلوز کا ایوارڈ دیاگیا۔
یاد رہےکہ یہ 2010ء میں ورلڈ کپ جیتنے کےبعد یہ پہلا موقع ہے جب سپین نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور مجموعی طور پر یہ سپین کا دوسرا ورلڈکپ فائنل تھا،جس میں اس نے 2010ء کی طرح کامیابی سمیٹی ہے۔
اس مقابلے میں ارجنٹینا نے 7ویں بار فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا ہےاور سابقہ 6 میں سے 3 فائنلز (1978ء، 1986ء اور 2022ء) میں ٹرافی جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
