خیبرپختونخوا میں پولیس کی خصوصی سٹرائیک فورس تیار

خیبر پختون خواہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پہلی مرتبہ پولیس کی خصوصی سٹرائیک فورس تیار کر لی گئی ہے۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خصوصی سٹرائیک فورس کوجدید تربیت اور جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے۔
سی پی او پشاور کے مطابق سٹرائیک فورس کو پہاڑی وادیوں، سرحدی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں استعمال کیا جائے گا، فورس کا ہردستہ 10 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔
پولیس کے مطابق سٹرائیک فورس کو دور فاصلے پر موجود چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی تربیت دی گئی ہے، ابتدائی طور پر سٹرائیک فورس جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی۔
سی پی او پشاور کے مطابق سرد موسم میں سٹرائیک فورس کو جدید تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی، ایلیٹ فورس کے سٹرائیک فورس کو 3 ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے۔
