سری لنکا میں سیلاب  سے تباہی ، 7 ہاتھی اور 14 افراد ہلاک

 سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی جس کے دوران مٹی کے تودے اور درخت گرنے کے واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

سری لنکا کے جزائر میں مون سون کی بارشوں اور طوفانوں نے تباہی مچادی۔ 25 میں سے 20 اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

سندھ حکومت کا  پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

وائلڈ لائف حکام کو نوجوان ہاتھیوں کی 7 لاشیں ملی ہیں جو سیلاب میں بہہ گئے تھے۔ یہ گزشتہ 5 برسوں میں ہاتھیوں کے کسی حادثے یا ناگہانی آفت میں مارے جانے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔دارالحکومت کولمبو کے نزدیک ایک ہی خاندان کے 3 افراد سیلاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب کہ 9 افراد درختوں کے گرنے سے کچلے گئے۔اسی طرح مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے میں متعدد افراد دب گئے جن میں سے 11 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے۔

Back to top button