سٹیٹ بینک کا ترسیلات زرکیلئےنئی سکیم متعارف کرانےکااعلان

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں مزید ترغیبات کی فراہمی کے لیے ایک نئی سکیم عنقریب متعارف کروائی جائے گی۔

سیلانی ویلفئیر کے تحت نیشنل اسلامک فورم سے خطاب کرتے ہوئےگورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مرکزی بینک نے اسلامی بینکاری کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر رکھی ہے، سٹیٹ بینک اپنے فریم کو شریعہ کمپلائنٹ بنانے پر بھرپور کام کررہا ہے۔

گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ  عالمی معیارات سے نظام کو ہم آہنگ کررہے ہیں دنیا کی دیگر مارکیٹوں کا مشاہدہ کرکے ان کے پراڈکٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آغاز سے نصب العین رہا ہے کہ ہمارا بینکاری نظام اسلامی ہو کیونکہ 1948 میں بابائے قوم نے سٹیٹ بینک کے قیام کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی بینکاری پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2027 تک اسلامی بینکاری نظام کے نفاذ کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی واضح کردی ہے۔ حال ہی میں حکومت نے سکوک کے اجراء میں تیزی ظاہر کی ہے۔ 16اپریل 2026 کو ہائبرڈ سکوک جاری کیا گیا جس سے حکومت نے 1800ارب روپے حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے ساتھ مل کر قلیل مدتی ہائبرڈ سکوک کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے ہائبرڈ سکوک سے 239ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکرز اور شریعہ سکالرز میں کیپسٹی بلڈنگ کی ضرورت رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے کام کررہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامک بینکنگ کے لیے کام کیا جائے۔اسٹیٹ بینک مدارس اور جامعات کے میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے کام کررہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء اپنی سفارشات مرتب کریں جسکی روشنی میں مل کر مسائل حل کریں گے۔

 

 

 

 

Back to top button