ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئےاقدامات تیزکئےجائیں،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

شہبازشریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں وزیر اعظم کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی تمباکو مصنوعات ضبط کرنے کا اختیار صوبوں کو بھی دیا گیا ہے، پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ نظام قائم کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا جب کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ٹیکس نیٹ بڑھنے، قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم ہوگا، انکم ٹیکس آرڈیننس، فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم اسی لیے کی گئیں، نئی ترامیم ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔

Back to top button