الفاظ پر قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروانا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے عمران خان کو دو ہفتوں میں رہا کرانے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے الفاظ پر قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروانا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد کے جلسے میں کی گئی تقریر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تقریر میں بنگلادیش کا حوالہ دینا اور لشکر لیے رپنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی اس شخص نے دی جس سےاپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو دہشت گردی کنٹرول کرلے یا مانےکہ یہ دہشت گردوں کےحلیف ہیں۔

خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ اپنے الفاظ پر قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروانا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ تقریرمیں یہ بھی بتانا تھا کہ پہلی بار شہباز شریف کو ملنےکس کی ہدایت پر  آئے تھے،جلسے میں رنگ بازی کرتےہو۔

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو ہم خود رہا کرائیں گے :  علی امین گنڈاپور

یاد رہے کہ اسلام آباد کے جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کےلیے حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کرئیں گے، میں آپ کی قیادت کروں گااور پہلی گولی میں کھاؤں گااور آگے میں ہوں گا۔

Back to top button