وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے الزامات پر صحافیوں کا مقدمے کے اندراج کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد کے جلسے میں صحافیوں پر عائد کیےگئے بنیاد الزامات پر صحافیوں نے مقدمہ درج کرانےکا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافیوں بکاؤ مال اور دلال جیسے بدترین الزامات عائد کیے،جس کی پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سےشدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کےخلاف اندراج مقدمہ کےلیے درخواست دینےکا اعلان کردیا گیا اور کہنا تھاکہ وزیر اعلی کی تقریر میں صحافیوں کو بکاؤ اور دلال کہاگیا۔
علی امین گنڈاپور کی خاتون صحافیوں کےلیے نازیبا زبان کا استعمال اور دھمکیاں
صحافیوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی تقریر کےدوران پی ٹی آئی کارکنان نےجلسہ گاہ میں موجود ڈی ایس این جیز کا گھیراؤ کیا۔
